بلوچستان کے ضلع گوادر میں پاکستانی فورسز پر ایک مہلک حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامہ ذرائع کے مطابق واقعہ گوادر کے علاقے میرجت اور ڈومب کے درمیان پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
اہلکار مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر پہنچے تھے اور مبینہ طور پر آئل ٹینکر گاڑیوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ہلاک زخمی اہلکاروں کو فورسز نے اپنے کیمپ منتقل کیا۔
تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔