بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میر علی خیل سے مسلح افراد نے معدنیات نکالنے والے 3 مزدور وں کواغوا کرلیا جبکہ چاغی سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔
ضلع کے ژوب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ میر علی خیل کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات نکالنے والے 3 مزدوروں کو حراست میں لیکراپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق مغوی مزدوروں کا تعلق پشین سے ہے ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب چاغی کے علاقے امین آباد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مولوی احسان اللہ ولد حاجی محمد اسماعیل مینگل، سکنہ تحصیل چاغی کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امین آباد کے قریب مقامی افراد کو ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔
واقعے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔