بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں ایم-8 سی پیک ہائی وے پر پاکستانی فورسز کے پیدل دستے کو مبینہ طور پر آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک دھماکہ ہوا۔
علاقے میں مسلح افراد نے سڑکوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے، جبکہ مسلسل تیسرے روز اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہے اور نقل و حرکت محدود ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔