بلوچستان کے ضلع آوارن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یونس رسول بخش کے نام سے ہوگئی ہے ۔
واقعہ آج بروز اتوار دوپہر کو مالار دمب میں پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں سے تھا ۔
اور ان پر الزام تھا کہ وہ آواران اور گردونواح میں بلوچ آزادی پسندفکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکتوں میں براہِ راست ملوث اور فورسز کا معاون تھا۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔