بلوچستان ایران بارڈر پر مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد متاثر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے گوادروتربت کے قریبی ایران بارڈر 250 پر ایک ریڑھی بان سے مضر صحت کھانا کھانے کے بعد درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعہ گذشتہ شب پیش آیا۔

متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مجو کے علاقے میں قائم طبی مراکز منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید متاثرہ مریضوں کو گوادر اور تربت کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کھانے کے استعمال کے بعد مریضوں کو شدید دست و قے کی شکایت ہوئی، جس کے باعث 40 سے زائد افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ متاثرین میں نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کو ریڑھی بان کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے اور ناقص کھانے کی فروخت پر کڑی نظر رکھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فوڈ پوائزننگ کی ممکنہ وجہ کھانے کی ناقص تیاری اور صفائی کے ناقص انتظامات ہوسکتے ہیں۔

Share This Article