بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سلو میں تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر تعینات لیویز اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب لیویز فورس کے اہلکار بلیدہ سلو میں ایک زیر تعمیر منصوبے کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔
نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، انہیں گھیرے میں لے کر ان کا سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔