بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا جبکہ ندر سے ایک نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمدہوئی ہے۔
قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک سے نوجوانکو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ قلات میں مغلزئی کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آیاجہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی شناخت 24 سالہ محمد رمضان ولد محمد عارف لہڑی سکنہ کوئنگ قلات کے نام سے ہوگئی ہے۔
قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب وندر شہر میں ایک مکان سے نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق وندر سٹی کے ایک مکان میں پھندے سے لٹکی ہوئی لاش پائی گئی۔
ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، لیکن اس کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس نے متوفی کی شناخت نور السلام کے نام سے کی ہے، جو ممکنہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اصل وجہ سامنے آ جائے گی۔