تربت: پاکستانی فورسز ہاتھوں قتل 3 افراد میں سے 2 کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے 3 افراد میں سے 2 کی شناخت پہلے سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہے۔

واضع رہے کہ آج پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیاتھا کہ ضلع کیچ اور ضلع پنجگور میں دو کارروائی میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

تربت میںفورسز کی جعلی کارروائی میں ہلاک 3 افراد کی لاشیں ہفتے کے روز لیویز نے ٹیچنگ ہسپتال تُربَت پہنچادیں۔جن میں سے ایک کی شناخت عمران واحد ولد عبداواحد سکنہ دشتی بازار تُربَت اور دوسرے کی شناخت حامد ولد مولاداد سکنہ آپسر کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ تیسری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

جن نعشوں کی شناخت ہوئی ہے، ان کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین نے تدفین کی تیاری کرلی ہے۔

ان میں سے عمران واحد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ عمران کسی بھی تنظیم میں شامل نہیں تھا،بلکہ انہیں چند ہفتے پہلے لاپتہ کیاگیاتھا۔جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے کل رات پریس ریلیز جاری کیاتھا کہ 8 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

عمران کے لواحقین نے کہا ہے انہیں دوران حراست قتل کیا گیا ہے کیونکہ عمران کو دشتی بازار سے 9 اپریل 2025 کو لاپتہ کیا گیا تھا اسی طرح حامد کے لواحقین بھی ان کی 14 اپریل 2025 کو جبری گمشدگی کا الزام لگاتے ہیں۔

تاہم ابھی تک تیسری لاش کو شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔

Share This Article