پاکستانی فورسز کا ضلع کیچ و پنجگور میں 8 مسلح افراد مارنے کا دعوی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے مقامی میڈیا کو اپنے ذرائع کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ اور پنجگور میں 8 مسلح افراد ہلاک کردیئے ۔

دعوے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی نے پنجگور اور تربت میں عسکریت پسندی کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دیں جس میں فورسز کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی۔

فورسز کے ذرائع کے کے حوالے سے مقامی میڈیا کو کہاگیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے تربت، ہوشاب، نصیرآباد اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور غیر قانونی ناکے لگا کر مقامی آبادی کو ہراساں کیا۔جس پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی اور کی تمام نامعلوم افراد کی سرگرمیاں ناکام بنادی گئیں۔

سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے دعوے کے مطابق ہلاک افرادکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

عوامی حلقوں نےخدشہ ظاہر کیا ہے فورسز کی جانب سے ہلاک افراد حسب روایت لاپتہ افراد ہی ہونگے جنہیں حراستی قتل کے بعدبطور مسلح افرادظاہر کیا جارہا ہے ۔

ہلاک افراد کی تاحال شناخت ظاہر نئی کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی لاشوں کے حوالے سے کوئی جانکاری دی ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ شب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ بلوچ عسکریت پسندوں کی شاہراہوں پرناکہ بندی کی ہے ۔

ناکہ بندی کے دوران پولیس تھانوں پر حملے کئے گئے اور کئی اہلکاروں کی گرفتاری واسلحات ضبط کرنے کے علاوہ تھانے نذر آتش کئے گئے۔

بی ایل اے کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں 39 حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ حملے و کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Share This Article