بولان ،کیچ و پنجگور میں مسلح افراد کی ناکہ بندی و حملے ،پولیس و لیویز فورسز کے اسلحات ضبط ،تھانے و گاڑیاں نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان ،کیچ اور پنجگور میں عسکریت پسندوں کی ناکہ بندی و حملوں کے دوران پولیس و لیویز فورسز کے اسلحات ضبط جبکہ تھانے و گاڑیاں نذر آتش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ وشبود میں نامعلوم مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ ضبط کرلیا جبکہ پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پولیس تھانے پر قبضہ کرکے اسلحہ ضبط کرنے کے بعد تھانے کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

پنجگور کے ایک اور علاقے بونستان میں بھی مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسی دوران ایک پولیس چوکی پر قبضہ کیے جانے اور ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے تحصیل ھوشاب پر حملہ کرکے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے لیویز تھانے اور نادرا آفس قبضے میں لینے کے بعد نذر آتش کردیئے جبکہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے متعدد افراد کی گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ادھر بولان کے تحصیل بھاگ میں پولیس تھانے کو نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح ڈھاڈر میں بھی پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

اب تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں اس طرح کے کارروائیوں کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند مسلح تنظمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article