بلوچستان کے ضلع کیچ کے یونین کونسل ناصر آباد کے چیئرمین کو ساتھی سمیت لاپتہ ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق آج جمعہ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے یوسی ناصر آباد کے چیئرمین منظور احمد اور مختار گچکی کو ہوت آباد سے ناصر آباد کے درمیان سفر کرتے ہوئے اغوا کرلیا۔
پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مختار گچکی کے بازیابی کی تصدیق کی ہے تاہم منظور احمد تاحال لاپتہ ہیں۔