بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ آواران مشکے روڈ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ چار مئی 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک پیراندر کنیرا کے مقام پر آواران مشکے روڈ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران جب پولیس کی ایک ٹیم بغیر سرکاری ہتھیاروں کے ایمبولینس گاڑی میں پہنچی تو سرمچاروں نے ان کے ساتھ انتہائی محبت اور احترام کا رویہ اپنایا اور انہیں جانے دیا گیا۔ جبکہ ایک مقامی لوکل گاڑی دشمن فورسز کیلئے سامان لے جا رہی تھی تو سرمچاروں نے سامان ضبط کر کے جلا دیا۔ تاہم گاڑی مالک کو سمجھانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف آواران اور مشکے روڈ کی ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عوام سے درخواست کرتی ہے کہ ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں تاکہ سرمچار دشمن قوتوں کے ہاتھوں نقصان سے اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔