ضلع گوادر: پسنی سے ایک اور نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی ایک اور نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے۔

نوجوان کی شناخت عدنان حیدر ولد حیدر علی کے نام سے ہوگئی ہے جو یکم مئی سے لاپتہ ہے۔

عدنان حیدر پسنی بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 کلانچی محلہ کا رہائشی ہے ۔

فیملی کے مطابق ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی اطلاعات ملی ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر سے درجنوں نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے جو زیادہ تر طالب علم اور کم عمر ہیں۔

Share This Article