بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت آصف وفا کے نام سے ہوگئی ہے جو کوسٹل ہائی وے پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف وفا بلوچی زبان کے ایک شاعر بھی ہیں۔
آصف وفا کی فیملی نے حکام بالا سے دست بستہ اپیل کی ہے کہ آصف وفا بے گناہ نوجوان ہے اور سرکاری ملازم ہے اُسے بازیاب کیا جائے۔
واضع رہے کہ پسنی سے گذشتہ دو تین دنوں سے 3 افراد کو جبری لاپتہ اور ایک کی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔