تربت سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 2 طالب علم بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مر کزی شہر تربت سے گذشتہ روز30 اپریل کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدہ ہونے والے 2 طالب علم شئے حق ولدشہید الطاف بلوچ اورآدم سلیم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

شئے حق جس کی عمر 17 سال اور آدم سلیم جس کی عمر 16 سال ہے ۔اوردونوں فرسٹ ایئر کے طالب علم ہیں جو گذشتہ روز کراچی سے تربت پہنچے تھے جہاں انہیں جبری گمشدگی کانشانہ بنایاگیا تھا۔

شئے حق کی ہمشیرہ نے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انکے 17سالہ کمسن بھائی شے حق الطاف اور آدم سلیم ابھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

واضع رہے کہ شئے حق کی ہمشیرہ نے کل دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

دونوں نوجوانوں کی بازیابی پر ہمشیرہ نےسوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی شئے حق اور اس کے دوست آدم سلیم کو رہا کر دیا گیا ہے۔ میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے لیے آواز اٹھائی ہے۔

Share This Article