بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
اس کارروائی میں دشمن کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور اس میں سوار تمام دس اہلکار ہلاک ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں قابض فوج کے صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل، سپاہی زاہد، سپاہی خرم سلیم اور دیگر شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے اس کامیاب حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہم واضح کرتے ہیں کہ قابض دشمن کے خلاف ہماری مزاحمتی کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔