کوئٹہ : مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر حملہ ، 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر ایک بم حملے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکورٹی حکام ذرائع کے دعوے کے مطابق دھماکا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی پر ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

زخمی اور ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ماضی میں مذکورہ علاقے میں فورسز پر ہونے والے مہلک حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article