ڈاکٹر ماہ ر نگ ودیگر اسیران کی رہائی کیلئے بالگتر میں بی وائی سی کی احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گذشتہ روز اتوار کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر اسیر رہنما ئوں اور کارکنان کی ماورا ئے آئین گرفتار اور بی وائی سی پرکریک ڈائون کے خلاف بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

20 اپریل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر ضلع کیچ کے دور افتادہ علاقے بالگتر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے بی وائی سی پر ظالمانہ کریک ڈاؤن اور اس کی قیادت کی غیر قانونی حراست کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ ر نگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبر گ بلوچ ، بیبو بلوچ ، گلزادی بلوچ اور دیگرکارکنان کی گرفتار ی سے بلوچوں کو خاموش نہیں کیا جائے گا۔ تحریک زندہ ہے، اور یہ ہر جگہ ہے۔

واضع رہے کہ بی وائی سی رہنمائوں کی گرفتاری اور تنظیم پر کریک ڈائون کے باوجود بلوچستان بھر اور سندھ میں بی وائی سی کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Share This Article