پسنی: مچھلیوں کے نرخ پر تنازع پر ماہیگیروں کا احتجاجاً سمندر جانے سے بائیکاٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے ماہی گیروں اور فش کمپنی مالکان میں مچھلیوں کے ریٹ پر تنازع پر ماہی گیروں نے احتجاجاً اپنی کشتیاں کھڑی کرکے سمندر میں جانے سے بائیکاٹ کر دیا۔

اس سلسلے میں کہدہ عبد الکریم کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عنایت پشمبے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فش فیکٹری مالکان نے ہمیں اطلاع دئیے بغیر آپس میں میٹنگ کرکے مچھلیوں کے ریٹ پر فی کلو 40 سے 50 روپے کمی کر دی جو ماہی گیروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مچھلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا تو کمپنی مالکان اپنی من مانی کرکے مچھلیوں کے ریٹ کم کر دیتے ہیں جس کیخلاف ہم نے احتجاجاً سمندر جانے کا بائیکاٹ کردیا ہے تاوقتیکہ ماہی گیروں اور فش کمپنی مالکان کے مابین ریٹ طے نہیں ہوتے ہیں۔

Share This Article