جیونی میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 11 اپریل کی رات 12 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جیونی کے علاقے کپتگی میں جاسوسی کے لیے نصب موبائل کمپنی زونگ کے ٹاور پر حملہ کیا اور وہاں موجود تمام مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور موبائل کمپنیوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کو بلوچ سرمچاروں اور عوام کے خلاف قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سہولت کاری کا ذریعہ بنانے سے گریز کریں بصورتِ دیگر ان کے ٹاورز پر حملے اور مشینری کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share This Article