بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں حادثہ پیش آنے سے 2 کان کن پھنس گئے جن میں ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ نوشکی سے 5 روزہ پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔
دکی کے علا قے چھوٹا چمالنگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔
مائنز انسپکٹر صابر شاہ کے مطابق متاثرہ کان 1000فٹ گہرا ہے جبکہ کانکن 800فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
ایک کانکن اندر پھنسنے کے بعد مدد کے لئے جانے والا دوسرا کانکن بھی پھنس گیا ہے۔
زیریلی گیس کی وجہ سے دونوں کانکن کان کے اندر موجود پانی کے جوہڑ میں گر گئے ہیں اور زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے چل بسے ہیں۔
ان کے مطابق واقعہ صبح دس بجے پیش آیا ہے نو گھٹنے گزرنے کے باوجود لاشیں کان سے نہیں نکالی جاسکی ہیں۔
لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
صابر شاہ پھنسے ہوئے کانکنوں میں انور شاہ ولد عمر شاہ اور نعمت اللہ ولد محمد علی شامل ہیں۔
دوسری جانب نوشکی میں قاضی آباد حیات آباد کے پہاڑوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے جنہیں بذریعہ ایمبولینس ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔
لاش کی شناخت عبدالحق ولد محمد خان محمد حسنی ساکن کلی فقیران کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش پانچ روز پرانی ہے ۔
ڈاکٹروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے اور شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔