کراچی سے جبری گمشدگی کے شکار طالب علم یاسر بلوچ بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم یاسر بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

ہمشیرہ نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی یاسر بلوچ بازیاب ہو کر صیحح سلامت گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ یاسر بلوچ کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 24 اور 25 فروری کی درمیانی رات 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

یاسر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی کے علاقے ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے سامنے دھرنادیکر ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ۔

اسی طرح ان کی بازیابی کے لئے لیاری میں طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی۔

یہ احتجاجی ریلی بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کی جانب سے جامعہ میں نکالی گئی۔

ریلی میں جامعہ کے تمام طالبعلموں نے شرکت کرکے اپنے ساتھی طالبعلم کی بازیابی کا مطالبہ کیاتھا۔

ان کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کے لئے پریس کانفرنس بھی کیا تھا۔

یاسر بلوچ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں میڈیا سائنس سے گریجویت طالبعلم ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article