لیاری : طالب علم یاسر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف طلبا کا احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی گلشن اقبال سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بلوچ طالب علم یاسر بلوچ کی بازیابی کے لئے لیاری میں طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی۔

یہ احتجاجی ریلی بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کی جانب سے جامعہ میں نکالی گئی۔

ریلی میں جامعہ کے تمام طالبعلموں نے شرکت کرکے اپنے ساتھی طالبعلم کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

یادرہے کہ یاسر بلوچ جو بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں میڈیا سائنس سے گریجویت طالبعلم ہے جسے 25 فروری کی رات کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے سے اپنے گھر جاتے ہوئے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کے اہلخانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آج بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کی جانب سے جامعہ میں ریلی نکالی گئی اور یاسر بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article