بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باغ میں کام کرنے والے دو مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں مزدوروں کی شناخت محمد رحیم کٹوہر اور رضا محمد عرف جاوید کٹوہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں مقتولین کا تعلق ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار سے تھا۔
واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔