اوتھل : کوچ اور منی ویگن کے درمیان تصادم، 12 افراد ہلاک ، 20 سے زائد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل کے زیرو پوائنٹ کے قریب کوچ اور منی ویگن کے درمیان تصادم سے 12افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اوتھل زیر پوائنٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article