کور کمانڈر کانفرنس : بلوچستان میں پراکسیز عسکریت پسندوں کو ہر قیمت ختم کیا جائیگا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں عسکریت پسندی کی ہر صورت کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے سہولت کاروں، حامیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی، بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز نے ملکی امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، فورم نے ہر قیمت پر عسکریت پسندی کو ختم کرنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عسکریت پسندی اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندی کی ہر صورت کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے گا، عسکریت پسندوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان میں غیر ملکی تعاون سے چلنے والی پراکسیز کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پراکسیز اور ان کے غیر ملکی سہولت کاروں کو اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کرنے والی غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کو جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اسی طرح کور کمانڈرز کانفرنس میں فلسطین کی صورت حال پر اظہار تشویش اور غزہ میں جرائم کی بھرپور مذمت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی زیر انتظام کشمیر کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share This Article