مکران میں پبلک ٹرانسپورٹ کے رات کے وقت سفر پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر گذشتہ رات بلوچ عسکریت پسندوں کی ناکہ بندی اور6 افراد کی قتل کے پیش نظر انتظامیہ نے مکران میں پبلک ٹرانسپورٹ کو رات کے وقت سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق پبلک بسیں دن گیارہ بجے کے بعد روانہ نہیں ہوں گی تاہم ابھی تک اس متعلق انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔

واضع رہے کہ گذشتہ شب رات گئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مرکزی شاہراہوں کو بلوچ عسکریت پسندوں نے ناکہ بندی کرکے دسیوں گھنٹوں تک اپنے زیر کنٹرول رکھا۔

مستونگ میں سی ٹی ڈی اور عسکریت پسندوں  کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس سے سی ٹی ڈی کا ایک آفیسر ہلاک ہواجبکہ ناکہ بندیوں کے دوران فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ۔

اب تک ناکہ بندیوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article