زامران سے تعلق رکھنے والا ٹیچر خاران سے جبری لاپتہ، تربت میں سی پیک شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیچر کو پاکستانی فورسز نے خاران سے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔جبکہ تربت میں لاپتہ رحمدل ولد محمد بخش کی بازیابی کے لئے لواحقین نے سی پیک شاہراہ کوبلاک کردیا ہے

خاران سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے اسکول ٹیچر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ملک ولد ملک محمد کو آج سیکیورٹی فورسز نے خاران سے گاڑی سمیت لاپتہ کر دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسماعیل ملک پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ میں گریجویشن کر رکھی ہے۔

واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ اسماعیل ملک کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری بازیابی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب لاپتہ رحمدل ولد محمد بخش کے لواحقین نے ان کی بازیابی کے لئے تربت ایم 8 سی پیک شاہراہ پر تجابان کے مقام پر دھرنا دیکر اسے بلاک کردیاہے ۔

شاہراہ کی بندش سے تربت کوئٹہ پنجگور آواران دوطرفہ ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

Share This Article