ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فوج پرحملہ، لیفٹیننٹ کرنل رینک کا افسر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے ضلع خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں  پاکستانی فوج پرحملہ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں  لیفٹیننٹ کرنل رینک کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔

ذرئع کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع شورکوٹ میں پیش آیاجہاں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل رینک کا ایک پاکستانی فوج کا افسر ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی آفسر کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل عمران کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی تاحال شناخت سامنے نہیں آسکی ۔

Share This Article