ڈیرہ مراد جمالی: تمبو میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے تمبو میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نصیراباد تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود روپا شاخ گوٹھ اللہ بخش مین مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون اور انکے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Share This Article