بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں ایم ایٹ شاہراہ پر پاکستانی فورسز ایف سی نے ایک گاڈی پر فائرنگ 2 افرادکو قتل کردیا۔
حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جوسک کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے دعوے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔
تاحال سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بھی سامنے نہیں آ سکی۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔