کوئٹہ میں قتل عام کیخلاف کل بروز ہفتہ پورا بلوچستان بند ہوگا، بی وائی سی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) نے کوئٹہ میں قتل عام کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس وقت ہمارے 3 ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں سے سات کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان کے اس جبر اور دہشت گردی کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ کل بروز ہفتہ کوپورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت شہیدوں کی لاشوں کے ساتھ سریاب روڈ پر دھرنا جاری ہے، ہم کوئٹہ کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد دھرنا گاہ پہنچیں۔

Share This Article