کوئٹہ: 30 جولائی کو کوئلہ کان میں ہونیوالا حادثہ بارودی مواد سے ہوا،انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو ہونے والا حادثہ میتھن گیس سے نہیں بلکہ مزدوروں کے بارودی مواد استعمال کرنے سے ہوا۔

یہ انکشاف وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی تحقیقات میں ہوا ہے۔

حادثے کی کورٹ آف انکواری اور محکمانہ انکواری میں بھی حادثے کی وجہ بارودی مواد کا غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے کان کے مالکان،انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی حکام کےخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے میں 34کان کن ہلاک ہوئے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article