خاران کے اغوا ہونے والے ڈپنی کمشنر بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کو جمعے کے روز بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی خوش آئند ہے۔

ڈپٹی کمشنر خاران کو 20 ستمبر کو نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے ضلع خاران کے علاقے برشونکی سے اغوا کرلیا تھا

ان کے اغوا کے وقت سرکاری حکام نے بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ایک پرائیویٹ گاڑی میں سفر کررہے تھے اور ان کے ساتھ تین دیگر افراد بھی موجود تھے، جنھیں اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے تیسرے روز مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا تھا۔

ان کے اغوا کے روز بلوچستان کابینہ کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کے لیے دیگر ذرائع کے علاوہ قبائلی اثرورسوخ کا بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔

اگرچہ سرکاری حکام اور ڈپٹی کمشنر کے خاندانی ذرائع دونوں نے ڈپٹی کمشنر کی بحفاظت بازیابی کی تصدیق کی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈپٹی کمشنر کی بازیابی غیر مشروط طور پر ہوئی یا اس حوالے سے اغوا کاروں کے کوئی شرائط مانی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری افسران اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article