بلوچستان کے علاقے مچھ، مستونگ اور خاران میں پاکستانی فورسزپولیس لیویز اورایف سی پر عسکریت پسندوں کے مختلف حملوں میں ایک اہلکار ہلاک اور اسلحات ضبط کرلئے گئے۔
خاران شہر کے دو مختلف مقامات ہندو محلہ اور شاپنگ بازار میں عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے ان کا سرکاری اسلحہ چھین لیا۔
مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو بعد ازاں رہا کردیا۔
دریں اثناء بولان کے علاقے مچھ میں لیویز اہلکاروں کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔
اسی طرح مستونگ میں کھڈکوچہ کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے دو اہلکاروں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہ وہاں سے پیدل گذر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حملہ ایف سی کیمپ کے قریب کیا گیا۔ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی قبضے میں لیکر گئے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں گھیرے میں لے لیا ہے۔