کوئٹہ : بی وائی سی کے احتجاجی دھرنے کو سبوتاژ کرنیکی کوشش، متعدد شرکا گرفتار، مزید مظاہرین کی آمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بلوچ نسل کشی ، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے احتجاجی دھرنے کو پولیس و دیگر فورسز نے سبوتاژ کرکے متعدد شرکا کو گرفتار کرلیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

جبکہ کوئٹہ کے دیگر علاقوں سے بی وائی سی کے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین اکٹھے ہوکر نعرے لگاتے ہوئے سریا ب روڈ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنے کے مقام کی جانب سے گامزن ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے رکن بیبرگ بلوچ ، ان کے بھائی ڈاکٹر ہمل بلوچ ، بولان میڈیکل کالج وائس پرنسپل ڈاکٹر الیاس بلوچ اور دیگر کی جبری گمشدگیوں کے ساتھ ساتھ بلوچ خاتون سعیدہ اور دیگر کی حراست کے خلاف آج بروز جمعہ سہ پہر تین بجے بلوچستان یوونیورسٹی کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا ۔

دھرنے کوسبوتاژ کرنے کے حوالے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مظاہرین دھرنے کے مقام پر پہنچے، پولیس نے خواتین کانسٹیبلوں کے ہمراہ ایک ایک کر کے شرکاء کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

بی وائی سی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پرامن مزاحمت جاری رکھے گی۔

بی وائی سی نے کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ پولیس دھرنے کو سبوتاژ کرکے خواتین کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ سول ہسپتال میں نعشوں کی شناخت کےلئے جانے والے سعیدہ بلوچ و دیگر خواتین ونوجوانوں کو فورسز نے تشدد کانشانہ بناکر درجنوں کو گرفتار کرلیا جن میں سعیدہ بلوچ اور اس کی بہن سمیت دیگر خواتین اور نوجوان اب تک زیر حراست ہیں۔

Share This Article