جبری گمشدگیوں و گرفتاریوں کے خلاف بی وائی سی آج کوئٹہ میں دھرنا دے دیگی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بی وائی سی کے رہنما بیبگر بلوچ، ان کے بھائی، پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر حمل بلوچ، سعیدہ فیصل، ڈاکٹر الیاس بلوچ سمیت دیگرجبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین کی غیر قانونی گرفتاری اور غیر قانونی طور پر پولیس ریمانڈ میں دینے کے خلاف آج بروز جمعہ بوقت دوپہر 3 بجے کوئٹہ میںبلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی۔

بی وائی سی ی کا کہنا تھا کہ ہم بلوچ قوم اور خاص طور پر کوئٹہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وپ اس پر امن احتجاج میں شرکت کر کے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا کر لواحقین کا ساتھ دیں۔

اسی طرح بی وائی سی سے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے ہماری جدوجہد کا حصہ بنیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں فورسز و سی ٹی ڈی نے بی وائی سی رکن بیبرگ بلوچ،سعیدہ بلوچ، ڈاکٹر الیاس بلوچ ،ڈاکٹرحمل بلوچ اور دیگر بلوچ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اور کئی کو گرفتار کرکے پولیس کے حراست میں رکھا ہواہے۔

جبکہ کوئٹہ سول ہسپتال میں رکھی گئیں درجنوں نعشوں کی شناخت کے لئے آئے ہوئے لواحقین کو بھی ہراساں کیا جارہاہے اور انہیں نعشوں کی شناخت کرنے نہیں دی جارہی ہے۔

کئی خواتین و نوجوانوں کو پولیس و خفیہ اداروں کے لوگوں نے تشدد کا نشانہ بناکر گرفتار کیا گیا ہے ۔

سرکاری موقف ہے کہ سول ہسپتال میں رکھی گئیں نعشیں عسکریت پسندوں کی ہیں جو جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں فورسز کے ساتھ مارے گئے جبکہ لاپتہ لواحقین کا موقف ہے کہ انہیں جعلی مقابلوں میں قتل کرکے نعشوں کی شناخت چھپائی جارہی ہے ۔

Share This Article