حافظ حسین احمد بلوچوں سے بے پناہ محبت کا جذبہ رکھتے تھے،ڈاکٹر اللہ نذربلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچوں کا مہروان اور مذہبی فرقہ واریت کاناقد قرار دیا ہے ۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک نیک دل، صاحب علم اور مذہبی فرقہ واریت کی سخت مخالفت کرنے والے شخصیت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچوں سے بے پناہ محبت کا جذبہ برقرار رکھا۔ میں ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضع رہے کہ حافظ حسین احمد 74سال کی عمر میں گذشتہ روزکوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے ۔

وہ جمیعت علما اسلام ( ف)کے مرکزی رہنما سمیت سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر رہ چکے ہیں۔

حافظ حسین احمد بلوچ قوم پرستوں کے نزدیک جانے جاتے تھے ۔

وہ اپنی شستہ مزاجی اور موقع کی مناسبت سے برجستہ الفاظ اور خیالات کے باعث منجھے ہوئے شخصیت مانے جاتے تھے۔

حافظ حسین احمد کا پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا نام تھے جو متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیامانی لیڈر بھی رہ چکے تھے۔

Share This Article