جمیعت علما اسلام ( ف)کے مرکزی رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد 74سال کی عمر میں کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔
حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ آج جامعہ مطلع العلوم میں ادا کی جائے گی اور تدفین کوئٹہ میں ہوگی۔
حافظ حسین احمد کا شمار مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں اختلافات ختم کر کے حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہو گئے تھے۔
حافظ حسین احمد جے یو آئی کے سب سے سینئر رہنما تھے وہ دو بار قومی اسمبلی کے رکن اور دو بار سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
وہ اپنی شستہ مزاجی اور موقع کی مناسبت سے برجستہ الفاظ اور خیالات کے باعث منجھے ہوئے سل فریب شخصیت مانے جاتے تھے۔
حافظ حسین احمد کا پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا نام تھے جو متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیامانی لیڈر بھی رہ چکے تھے۔
حافظ حسین احمد کے بڑے صاحبزادے حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ کے مطابق حافظ صاحب گزشتہ10سالوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا ہفتے میں 2 بار ڈئیلاسسز ہوتا تھا کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور آج وہ حالق حقیقی سے جاملے۔