بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک نائی کی دکان پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افرادکی شناخت عبد الستار ولد بجار، زبیر ولد بجار اور محمد زمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے دیہی علاقے کاٹاگری میں پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 3 نائی موقع پر ہلاک ہوگئے۔
کہا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کا بنیادی تعلق خاران سے ہے تاہم اس وقت وہ صوبہ سندھ کے ضلع میر پور خاص میں رہائش رکھتے تھے۔