دکی،پنجگور، آواران، حب و تربت میں تعمیراتی کمپنی مشینریز وکسٹم گاڑی نذر آتش،نگرانی کے کیمرے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں دکی،پنجگور، آواران، حب اور تربت میں مسلح افراد کے حملوں میں تعمیراتی کمپنی مشینریز اور کسٹم گاڑی کونذر آتش کردیا گیا جبکہ پاکستانی فوج کے نگرانی کے کیمرے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ضلع دکی کی تحصیل لونی میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے رولر کونذر آتش کر دی اور فرار ہو گئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیراتی کمپنی کی رولر کو جو سائٹ سے دور ایک گھر کے سامنے موجود تھا کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہو گئے۔

آگ لگنے سے رولر مشین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

اسی طرح پنجگور اور آواران میں تعمیراتی کمپنیوں کے مشینریز کو نذر آتش کردیا گیا۔

پنجگور میں زیر تعمیر بگدر ڈیم پر کام کرنے والی نجی کنٹرکشن کمپنی کے مشینری کو نامعلوم مسلح افرادنے آگ لگادی، جبکہ آواران کنٹرو کنڈگ میں روڈ بنانے والی کمپنی پر حملے دوران مشینری کو جلا دیاگیا ہے ۔

دریں اثنا حب میں بھوانی کے مقام پر کسٹم کی ڈیزل کے گاڑی پر چھاپہ کے دوران مشتعل افراد نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے سامی گیشکور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی جانب سے تین مقامات پر نصب کیئے گئے جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔

Share This Article