وڈھ : اختر مینگل کا پولیس تھانے میں دھرنا، 12 سو افراد پر ایف آئی آر درج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل پولیس تھانہ وڈھ میں سینکڑوں افراد کے ساتھ دھرنادیئے بیٹھے ہیں۔

دھرنے میں وڈھ کے قبائلی رہنماء تاجر برادری عوام ،پارٹی تحصیل وڈھ کے کابینہ وضلع خضدار کے کابینہ کے ارکان مرکزی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔

اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جب تک گرفتار نہیں کیا جاتایاایف آئی آر کوختم نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا۔

اختر مینگل نے کہا ہے کہ مجھ سمیت بارہ سو لوگوں پر نو ایف ائی آریں درج کی گئی ہیں ان میں بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ایف آئی آر میں بچوں اور خواتین کے نام بھی درج کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے ہمراہ وڈھ تھانے گرفتاری دینے پہنچا ہوں جبکہ نہ ہمیں گرفتار کر رہے ہیں نہ ایف آئی آر واپس لے رہے ہیں ۔ایف آئی آرز میں روڈ بلاک کرنے، لوگوں کو اغوا کرنے سمیت پولیس والوں سے اسلحہ چھننے انھیں زدوکوب کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کر کے ڈرامے دھمکانے کی کوششیں ناکام ہونگی ۔ہم تھانے میں بیٹھے ہیں، از خود اپنی گرفتاری دینے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کو واضح طور پر دکھ رہا ہے کہ کل کا بلوچستان کچھ اور تھا اور آج کا بلوچستان کچھ اور ہے اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت اور بلوچستان کی حکومت ہے۔

Share This Article