اخترمینگل گرفتاری پیش کرنے کےلئے وڈھ تھانہ پہنچ گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سرداراختر مینگل گرفتاری پیش کرنے کے لئے وڈھ تھانہ پہنچ گئے ۔

دوہفتے قبل وڈھ میں انتظامیہ کی جانب سے انجمن تاجران اور دیگر افراد سمیت سردارزادہ گورگین مینگل پر ایف آئی آر درج کیا گیا تھا جس کے ردعمل میں آج اختر مینگل وڈھ پہنچ گئے اور دیگر افرادکے ساتھ وڈھ پولیس تھانہ پہنچ کر گرفتاری پیش کردی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اختر مینگل نے وڈھ بازار کا دورہ کیاجو کراچی سے آج ہی وڈھ پہنچنے تھے۔

سردارزادہ گرگین مینگل ان کے ہمراہ تھے ۔

یاد رہے وڈھ بازار کو تاجران نے عدم تحفظ کے بنا پر گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجابند کردیا ہے۔

بازار کی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کے گشت پر ضلعی انتظامیہ نے پابندی لگائی تھی جس پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورتاجران کے درمیان بازار کے سیکورٹی پر ایک تحریری معاہدے ہوا ہے مگر احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری اور بازار مکمل بند ہے۔

بازار کے بند ہونے کی وجہ سے ڈیہاڑی دار طبقہ سمیت دوردراز علاقوں کے شہریوں کو راشن کے خریدداری میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article