بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی میڈیا ونگ آشوب کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں تنظیم کے مسلح جنگجوؤں کو مستونگ، بارکھان اور قلات میں مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرتے اور اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ویڈیو میں مستونگ کے علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر قبضے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جہاں جنگجوؤں نے اہلکاروں کو حراست میں رکھا اور ان کے اسلحے کو ضبط کیا۔
تنظیم کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکاروں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
جاری کردہ فوٹیج میں مسلح افراد کو پاکستان کے پرچم کو نذرِ آتش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں جنگجوؤں کی موجودگی واضح ہے۔
قلات میں ناکہ بندی کے دوران سڑک کے کنارے بی ایل ایف کا ایک بڑا پرچم بھی نصب کیا گیا ہے، جو تنظیم کی موجودگی اور کنٹرول کے اظہار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
تنظیم کے مطابق کارروائیاں 18 اور 19 مارچ 2026 کو کی گئیں، جن میں کوئٹہ تفتان شاہراہ اور آر سی ڈی ہائی وے سمیت اہم روٹس کو بند کیا گیا۔