پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکوڈ ہاتھوں نوجوان اغوا،اورماڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکوڈ نے ایک نوجوان کواغوا کرلیا جبکہ ساحلی علاقے اورماڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ضلع پنجگور سے ایک نوجوان کے اغواء کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کو پنجگور کے علاقے عیسیٰ سے حراست میں لیا گیا۔

مغوی کی شناخت عبداللہ ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ روز نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اغواء میں ملوث افراد کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عموماً “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔

دوسری جانب ساحلی علاقے اورماڑہ کے ہڈ گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں خراب موسم کے دوران اچانک آسمانی بجلی گری، جس کی زد میں آ کر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے میں لیاقت نامی شخص بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

Share This Article