حب : تیز رفتار ٹرالر نے خاتون کو کچل کر ہلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں تیز رفتار ٹرالر نے خاتون کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متوفیہ قلات کی رہائشی تھیں۔

واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا جہاںحب شہر جمعہ خان ہوٹل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے سڑک عبور کرنے والی خاتون کو کچل ڈالا جوکہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس رضاکاروں نے نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا جہاں پر متوفیہ کی مراد بی بی زوجہ الہی بخش سکنہ قلات کے نام وپتہ سے شناخت ہوئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فرار ہونے والے ٹرالر کو پولیس نے تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

Share This Article