دکی وکوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

دکی سے اطلاعات ہیں کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو دکی کے علاقے واریزئی میںڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت علی نامی شخص ہلاک جبکہ انعام ،کریم اللہ اور عبدالہادی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتول اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے ۔

دوسری جانب کو ئٹہ میں مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کرکے فرار ہو گیا ۔

پو لیس کے مطابق پو لیس تھا نہ نیو سریا ب کی حدود میں مسلح شخص نے گھر کے اندر فا ئرنگ کر کے خاتون (ص) اور منیر احمد نا می شخص کوقتل کر دیا اور فرا ر ہو گیا۔

دونوں مقتولین کی نعشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پو لیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔

ملزم خاتون کا بھا ئی بتا یا جا رہا ہے جس کی تلاش کا عمل جا ری ہے۔

Share This Article