بلوچستان کے علاقے پنجگور اور مستونگ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز چیدگی کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
نوجوان کی شناخت حامد علی ساکن خدابادان کے نام سے ہوگئی ہے۔جو سردار سعودساسولی نامی شخص کے بھائی بتائے جارہے ہیں۔
تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
اسی طرح مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واقعہ ولی خان بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نےفائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عزیر احمد ولد مولوی سراج لہڑی سکنہ رودینی کے نام سے ہوگئی ہے۔
لاش کوشہید نواب بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔