بلوچستان کے علاقے پنجگور اور بلیدہ میں پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
پنجگور ست لاپتہ ہونے والوں کی شناخت جمعہ ولد عیسی اور نظام ولد عرض محمد جبکہ بلیدہ سے لاپتہ نوجوان کی شناخت سید جان عبدالخاق کے نام سے ہوئی ہے۔
ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ شام فورسز نے حیدر آباد کے مقام پر گھروں پرچھاپہ مارکر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپہ کے وقت گھروں میں موجود دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اس دوران گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ بٹ کورے پشت علاقے کی ایک رہائشی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل سوار اور ایک کار سواروں نے زبردستی ہمارے گھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کی اور سید جان عبدالخالق کو جبری طورپرلاپتہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بندوق برداروں نے ہمارے گھرمیں توڑپھوڈ کی عورتوں کو زدوکوب کیا۔
انہوں نے کہا کہ سید جان ایک شریف النفس نوجوان ہے اس کا کسی سیاسی سرگرمیوں میں کوئی تعلق نہیں اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔