ہرنائی : کوئلہ کان حادثے میں ریسکیو آپریشن سے کانکن کی لاش نکال لی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ضلع ہرنائی میںکھوسٹ کوئلہ کان میں 12 فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

حادثے میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق حادثے کے فورا بعد ایک کانکن کو چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ دوسرے کانکن کی تلاش کے لیے مسلسل ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

تین دن کی کوششوں کے بعد بدقسمتی سے دوسرے کانکن کی لاش نکال لی گئی۔

ہلاک کانکن کی شناخت گل اعظیم ولد شیرین گل کے نام سے ہوئی ہے، جو خیبر پختونخوا کے علاقے دیر کا رہائشی تھا۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article